Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک بھارت میچ کے ٹکٹ کی قیمت 50 لاکھ سے تجاوز کر گئی

پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کے میچز امریکہ میں کھیلے جائیں گے
شائع 25 مئ 2024 12:17pm
تصویر بذریعہ: ایشیاء کپ 2023/ فائل فوٹو
تصویر بذریعہ: ایشیاء کپ 2023/ فائل فوٹو

پاک بھارت ٹاکرا جب کبھی ہوتا ہے، سب کی توجہ خوب سمیٹ ہی لیتا ہے، تاہم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کے ٹکٹس کی قیمت پر سوشل میڈیا صارفین بھی حیران رہ گئے ہیں۔

رواں سال آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میدان امریکی ریاست نیو یارک کے اسٹیڈیم میں سجنے جا رہا ہے، جہاں پاکستان اور بھارت سمیت غیر ملکی ٹیمیں کامیابی کے لیے سخت محنت کریں گی۔

ذرائع کے مطابق نیویارک اسٹیڈیم کے پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے، جہاں شائقین بھی قیمتوں کو دیکھ کر حواس باختہ ہیں۔

دوسری جانب اسٹیڈیم کے ڈائمنڈ کلب کے ٹکٹ کی قیمتیں لاکھوں روپے میں جا رہی ہیں، ایک ٹکٹ کی قیمت 20 ہزار ڈالرز ہیں جو کہ پاکستانی تقریبا 56 لاکھ روپے بنتی ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان، کون اِن اور کون آؤٹ

حیرت انگیز طور پر عام اسٹینڈ کے ٹکٹ قیمت بھی کم نہیں ہے، ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار 750 ڈالرز مختص کی گئی ہے، جو کہ پاکستانی 8 لاکھ روپے بنتے ہیں۔

جبکہ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 34 ہزار شائقین کی گنجائش والے اسٹیڈیم کے گزشتہ ٹکٹس کی قیمت 6 ڈالرز یعنی 2 ہزار روپے لیے جا رہے تھے۔

شاہد آفریدی آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سفیر مقرر

دوسری جانب پاکستان سے امریکہ خاص طور پر میچ دیکھنے جانے والے مقامی ہوٹلز میں بھی رہائش اختیار کریں گے، تاہم ان دنوں ہوٹلز کے کرایہ جات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

معروف ٹریول ویب سائٹ کے مطابق مقامی ہوٹلز ایک رات کا کرایہ 10 ہزار روپے سے 1 لاکھ روپے تک لے رہے ہیں۔ تاہم ماہرین کی جانب سے عندیہ دیا جا رہا ہے کہ کرایے پاک بھارت میچ سے چند قبل تک مزید بڑھ جائیں گے۔

Indian

Pakistan Cricket Team

New York

America

ICC T20 World Cup

pak india match