Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کینیڈا جانے کے خواہشمند کم تعلیم یافتہ افراد کیلئے بڑی خبر

کنیڈا کو ہزاروں مزدوروں کی ضرورت پڑ گئی
شائع 25 مئ 2024 11:42am

کینیڈا میں تعمیراتی شعبے اور انڈسٹریوں میں ہنر مند مزدوروں کی کمی پیدا ہوگئی ہے، جس کے بعد وہاں کے صوبے البرٹا کو 42 ہزار سے زائد ہنرمند مزدوروں کی ضرورت ہے۔

کینیڈین میڈیا آؤٹ لیٹ ”سی بی سی نیوز“ کے مطابق البرٹا کی تعمیراتی صنعت کو تقریباً 42 ہزار 500 کارکنوں یا ہنرمندوں کی ضرورت ہے۔

اس کے علاوہ کینیڈا بھر کے صنعتی شعبوں میں ہنرمندوں کی ضرورت ہے۔

وہ ممالک جو مفت شہریت کے ساتھ آپ کو رہائش کیلئے پیسے بھی دیتے ہیں

اس حوالے سے حکام نے ایک مہم کا بھی آغاز کردیا ہے، جس کا مقصد کیوبیک، اونٹاریو، اور بی سی کے ہنرمندوں کو راغب کرنا ہے۔

اعلیٰ تعلیم کیلئے آسٹریلیا جانے والوں کیلئے بُری خبر

اس مہم کے تحت البرٹا جانے اور وہاں ایک سال تک رہنے کی بنیاد پر 5 ہزار ڈالر قابل واپسی ٹیکس کی پیشکش بھی شامل ہے۔

ناروے کی شہریت حاصل کرنا مزید آسان ہوگیا

خیال رہے کہ البرٹا کی آبادی میں گزشتہ برس میں دو لاکھ نئے رہائشیوں کا اضافہ ہوا جس کے بعد وہاں سڑکوں، پلوں اور رہائش سمیت انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لیے تعمیراتی صنعت پر نمایاں دباؤ ہے۔

Canada VISA

Jobs in Canada