Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہیرا منڈی کی 2 اداکاراؤں کے بیچ گرما گرمی

سنجیدہ شیخ سے بدتمیزی کرنا شرمین سیگل کو مہنگا پڑ گیا
شائع 25 مئ 2024 11:31am
تصویر بذریعہ: نیوز 18، انٹرویو کے دوران کی
تصویر بذریعہ: نیوز 18، انٹرویو کے دوران کی

معروف بھارتی فلم ہیرا منڈی جہاں سب کی توجہ حاصل کر رہی ہے وہیں اب ہیرا منڈی کی 2 اداکاراؤں سے متعلق خبر بھارتی میڈیا پر وائرل ہے۔

سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ہیرا منڈی سوشل میڈیا سمیت نیٹ فلکس سمیت انٹرنیٹ پر چرچہ میں ہے، تاہم اداکارائیں بھی خوب توجہ سمیٹ رہی ہیں۔

حال ہی میں سنجے لیلا بھنسالی کی بھتیجی اور ہیرامنڈی کی اداکارہ شرمین سیگل کی جانب سے اداکارہ سنجیدہ شیخ کی بے عزتی کرنا مہنگا پڑ گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شرمین سیگل کو ایک انٹرویو کے دوران سنجیدہ شیخ کے ساتھ بدتمیزی کرنے پر سوشل میڈیا صارفین شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

فلم “ہیرا منڈی “ کی پہلی جھلک جاری

صحافی کی جانب سے اداکارہ سے سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام کے تجربے سے متعلق سوال کیا، جس پر سنجیدہ شیخ کا ہیرا منڈی میں کام کرنے کے تجربے پر کہنا تھا کہ سنجے لیلا بھنسالی ایک پرفیکشنسٹ ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ ہر چیز غیر معمولی ہو، کیونکہ وہ جو کام کرتے ہیں جو لاجواب ہی ہوتا ہے۔

سنجیدہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایک ایسے شخص ہیں جنہیں پوری دنیا میں توجہ دی جاتی ہے، اس کی وجہ ان کا کام اور کریٹو مائنڈ ہے۔ اگر انہیں کوئی چیز پسند نہیں آتی تو وہ اس کا برملا اظہار کرتے ہیں اور اگر پسند آتی ہے اور وہ سب کے سامنے آپ کی تعریف کرنے سے کتراتے نہیں ہیں۔

تاہم اسی دوران اداکارہ شرمین سیگل کی جانب سے بات کاٹتے ہوئے کہنا تھا کہ پرفیکشنسٹ ایک بنیادی لفظ ہے، جو کہ بھنسالی کی تعریف بیان کرتا ہے۔ یہ لفظ وہ استعمال کرتے ہیں جو ’باہر‘ کے ہوتے ہیں، جنہوں سنجے لیلا کے ساتھ کبھی کام نہ کیا ہو۔

مبینہ ہم جنس پرست کرن جوہر بنا شادی کے باپ کیسے بنے؟

دوسری جانب شرمین کا انداز اور ان کے الفاظ پر سنجیدہ بھی متوجہ ضرور ہوئیں تاہم انہوں نے کوئی ردعمل نہیں دیا، لیکن سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اسے بدتمیزی قرار دی جا رہی ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ شرمین یہ آپ کا تیسرا پراجیکٹ ہے اور آپ کے پاس کوئی تجربہ نہیں ہے، نہ ہی ٹیلنٹ ہے۔ جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ ظاہر ہے شرمین کی نظر میں سنجے لیلا پرفیکشنسٹ نہیں ہے، کیونکہ آج تک ان سے کچھ ڈیمانڈ نہیں کیا۔

حیرت کی بات نہیں ہےکہ ان کا تجربہ دیگر اداکاراؤں سے مختلف ہے۔آؤٹ سائڈرز اکثر اچھی پرفارمنس دیتے ہیں۔

Bollywood actress

Sanjay Leela Bhansali

fight

heeramandi

sharmin segal

sanjeeda shiekh