Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

ایرانی صدر کی ہلاکت میں کون ملوث؟ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ جاری

تحقیقات اور مزید تفصیلات کے اجرا کے لیے مزید وقت درکار ہے، ایرانی افواج
شائع 25 مئ 2024 11:15am

ایران نے مرحوم صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں کسی بھی قسم کئی مجرمانہ سرگرمی کو مسترد کردیا ہے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق، ایرانی فوجی تفتیش کاروں کو اب تک ہیلی کاپٹر حادثے میں مجرمانہ سرگرمی کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

پاکستان کی ایران کو ہیلی کاپٹر حادثہ میں تحقیقات کیلیے معاونت کی پیشکش

سرکاری نیوز ایجنسی ”ارنا“ کے مطابق، مسلح افواج کے جنرل اسٹاف کی جانب سے حادثے کے بارے میں ایک ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں ’ایک بلند علاقے سے ٹکرانے کے بعد آگ لگ گئی‘، ہیلی کاپٹر کے ملبے پر گولیوں کے سوراخ بھی نہیں ملے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اتوار کو حادثے سے قبل ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر ’پہلے سے طے شدہ راستے پر پرواز کر رہا تھا اور اس نے پرواز کا مقررہ راستہ نہیں چھوڑا تھا‘۔

کیا ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے میں اسرائیل ملوث تھا؟ اتل ابیب کی وضاحت

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ’واچ ٹاور اور فلائٹ عملے کے درمیان بات چیت کے دوران کوئی مشکوک مواد نہیں دیکھا گیا‘۔

جمعرات کی رات سرکاری ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے مسلح افواج کے جنرل سٹاف کے ایک بیان کے مطابق، صدر کے دستے اور ساتھ والے دو ہیلی کاپٹروں کے درمیان حتمی مواصلت حادثے سے تقریباً ڈیڑھ منٹ پہلے ریکارڈ کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر کا ملبہ پیر کی صبح ایرانی ڈرونز کے ذریعے ایران کے پہاڑی شمال مغرب میں پایا گیا تھا، جس میں ’علاقے کی پیچیدگی، دھند اور کم درجہ حرارت‘ تلاش اور امدادی ٹیموں کے کام میں رکاوٹ بنے۔

’ہارڈ لینڈنگ‘ کس چیز کا کوڈ ہے، ایرانی میڈیا صدر کا ہیلی کاپٹر لاپتہ ہونے پر یہ الفاظ کیوں دہرا رہا ہے؟

ایرانی افواج کا کہنا ہے کہ تحقیقات اور مزید تفصیلات کے اجرا کے لیے مزید وقت درکار ہے۔

رپورٹ کے مطابق گر کر تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر انتہائی پرانا تھا جو ابراہیم رئیسی اور اس کے ساتھیوں کو اتوار کو آذربائیجان کے ساتھ ملحق ایرانی سرحد کے دورے سے واپس گھر لے جا رہا تھا۔

صدر نے اس سے قبل آذربائیجان کے صدر الہام علییف کے ساتھ ڈیم کے منصوبے کا افتتاح کیا تھا۔

ایران پر 1979 کے انقلاب سے متعلق غیر ملکی پابندیاں، اور اس کے بعد اس کے جوہری پروگرام اور اس کی نام نہاد ”محور مزاحمت“ کی حمایت پر لگائی گئی غیر ملکی پابندیوں نے ملک کے لیے ہوائی جہاز کے پرزے یا نئے طیارے حاصل کرنا مشکل بنا دیا ہے۔

Ebrahim Raisi

helicopter crash

Iran Helicopter Crash

IRANI PRESIDENT HELLICOPTER CRASH