Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

بھارتی اسمگلر کی پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام ، رینجرز نے گرفتار کرلیا

قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد اسمگلر بھارتی حکام کے حوالے
شائع 25 مئ 2024 10:20am
علامتی تصویر
علامتی تصویر

پاکستان رینجرز (پنجاب) نے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، رینجرز نے سلیمانکی کے سرحدی علاقے میں بھارتی باشندے کی پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

پاکستان رینجرز کے انسداد اسمگلنگ آپریشن جاری ہے، پاکستان رینجرز نے بھارتی اسمگلر کی پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی۔

واہگہ بارڈر کے قریب ڈرون کے ذریعے ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

رنگے ہاتھوں گرفتار ہونے والے اسمگلر کو تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا۔

Pakistan Rangers

Indian Smuggler