Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

صبور علی بھی دبئی کا گولڈن ویزا حاصل کرنے والوں کی فہرست میں شامل

دبئی کا شکریہ، جسے میں اب اپنا گھر کہہ سکتی ہوں، صبور علی
شائع 24 مئ 2024 11:56pm

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی دبئی کا گولڈن ویزا حاصل کر کے دیگر پاکستانی اداکاروں کی فہرست میں شامل ہوگئیں۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر دبئی کا گولڈن ویزا وصول کرنے کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شئیر کی۔

صبور علی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ “دبئی کا شکریہ، جسے میں اب اپنا گھر کہہ سکتی ہوں، آخر کار مجھے میرا گولڈن ویزا مل ہی گیا۔

متحدہ عرب امارات کا ویزہ حاصل کرنے کا عمل 30 کے بجائے 5 دن مقرر

خیال رہے مذکورہ دبئی کا گولڈن ویزا 10 سالہ رہائشی اجازت نامہ، دبئی میں رہنے، اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے اور میڈیکل سہولیات تک رسائی حاصل کرنے کا ذریعہ بنتا ہے۔ اس سے قبل بھی پاکستان کی متعدد شوبز شخصیات دبئی کا گولڈن ویزا حاصل کرچکی ہیں۔

entertainment

UAE GOLDEN VISA