Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان نیوی وار کالج کے 53ویں کانووکیشن کی تقریب

تقریب میں 99 افسران کو ڈگریاں تفویض کی گئیں، دوست ممالک کے 37 افسران بھی شامل
شائع 24 مئ 2024 09:38pm

پاکستان نیوی وار کالج کے 53ویں کانووکیشن کی تقریب کا انعقاد لاہور میں ہوا،چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان نیوی وار کالج کے 53ویں کانووکیشن کی تقریب کا لاہور میں انعقادکیا گیا۔

تقریب کے نیول چیف ایڈمرل نویداشرف مہمان خصوصی تھے، تقریب میں 99 افسران کو ڈگریاں تفویض کی گئیں،،فارغ التحصیل افسران میں دوست ممالک کے 37 افسران بھی شامل ہیں۔

نیول چیف نے میری ٹائم سیکٹر بارے آگہی کا فروغ پاکستان نیوی وار کالج کی کوششوں کو سراہا،آخرمیں مہمان خصوصی نیول چیف نے کامیاب گریجویٹس میں ڈگریاں تقسیم کیں ،تقریب میں اعلیٰ عسکری حکام، سول معززین اور کورس ممبران کے اہلخانہ شریک تھے۔

Pakistan Navy

ISPR