Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستانی اداکار فرحان طاہر کا ہالی وڈ کا معاوضہ جان کر صارفین حیران

فلم کا بجٹ دیکھ کر طے کرتا ہوں، فرحان طاہر
شائع 24 مئ 2024 08:36pm

بھارتی اداکاروں کی طرح پاکستانی اداکار بھی ہالی ووڈ کی فلموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھاتے ہیں اور صرف یہی نہیں بلکہ وہ اچھا خاصا معاوضہ بھی وصول کرتے ہیں۔

حال ہی میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعیم طاہر کے صاحبزادے اور ہالی ووڈ اداکار فرحان طاہر نے ایک پروگرام کے دوران اپنے معاوضے کے بارے حیران کن انکشاف کیا۔

اداکار فرحان سے ایک مداح نے سوال کیا کہ آپ کو ہالی ووڈ میں کام کرنے کا کتنا معاوضہ ملتا ہے اور کیا وہ اتنا ہوتا ہے کہ اس سے پاکستان میں ایک چینل خریدا جا سکے؟

کیا اداکارہ زارا ترین اور اداکار فرحان طاہر کی طلاق ہوگئی؟

فرحان طاہر نے جواب دیا کہ میں اپنا معاوضہ فلم کا بجٹ دیکھ کر طے کرتا ہوں اور اگر بجٹ بھاری ہو تو اس کا 1 سے 2 فیصد حصہ بطور معاوضہ وصول کرتا ہوں۔

دوسری جانب ان کے والد نعیم طاہر سے سوال کیا گیا کہ آپ کی نظر میں دونوں بیٹوں علی اور فرحان میں سے بہتر اداکار کون ہے؟

جس کے جواب میں نعیم طاہر نے کہا کہ اداکاری کی بات کی جائے تو علی کا کام میں نے پاکستان میں بہت دیکھا ہے ، وہ ایک حساس طرز کا اداکار ہے اور مشکل رول نبھانا بخوبی جانتا ہےجبکہ مجھے لگتا ہے کہ فرحان بھی اچھا اداکار ہے۔

نعیم طاہر کا کہنا تھا کہ میں نے فرحان کا کام کم دیکھا ہے اور جتنا میں نے دیکھا ہے اس حساب سے یہ ٹھیک ہی اداکاری کر لیتا ہے۔

واضح رہے کہ اداکار فرحان نے ہالی ووڈ انڈسٹری میں اسکیپ پلان، ایف بی آئی، امریکن کرائم اور آئرن مین جیسے بڑے پراجیکٹس میں کام کیا ہے۔

hollywood

Lollywood

actors

Pakistani Actors