Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

زرد جوڑے میں موجود “ ممی ٹو بی “ کے چرچے، تصاویر وائرل

حمل پر ٹرولنگ کرنے والوں کو کے لئے دیپیکا نے پہلی بار تصاویر اور ویڈیو شئیر کیں

حمل پر ٹرولنگ کرنےو الوں کو بھارتی اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کراکرا جواب دے ڈالا۔ زرد جوڑے میں موجود “ ممی ٹو بی “ نے جوں ہی تصاویر شئیر کیں تو ان کے مداحوں کی جانب سے ان کی دلکش لکس کی خوب تعریف کی گئی ۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پیلے رنگ کے لباس میں اپنی شاندار تصاویر شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔

ممی ٹو بی دیپیکا پڈوکون نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں نظر آنے والی تصویروں میں پیلے رنگ کا سلیو لیس ڈرس پہناہے جس کی پرنسس کٹ، نیک لائن اداکارہ کو مزید خوبصورت بنا رہی ہیں ۔

واضح رہے سوشل میڈیا صارفین اداکارہ کو یہ کہہ کر تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے کہ آپ حاملہ ہونے کاجھوٹ بول رہی ہیں کیونکہ آپ کا بیبی بمپ ’جعلی‘ ہے آپ عوام کو بیوقوف بنارہی ہیں۔

جس کے بعد دیپیکا نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنے پرستاروں کو مطلع کیا کہ وہ جمعے کے روز سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پرلائیو سیشن کریں گی۔ امید کی جارہی ہے کہ اداکارہ اس لائیو سیشن میں ٹرولرز کو جواب دیں گی۔

Bollywood actress

BOLLYWOOD STAR

bolly wood