Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

بیوی پر تشدد اور نازیبا ویڈیو بنانےسے متعلق کیس، ملزم کا 5 روزہ ریمانڈ منظور

گزشتہ آٹھ ماہ سے میری بیوی کی حرکات مشکوک تھیں، منع کیا تو اس میں مجھے دھمکی دی،ملزم
اپ ڈیٹ 24 مئ 2024 07:01pm

کراچی کی مقامی عدالت نے بیوی کی نازیبہ وڈیوز بناکر ڈارک ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے اور تشدد کے الزام میں گرفتار ملزم طاہرعباس کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ۔ جبکہ عدالت نے تفتیشی افسرکو بیوی اور بیٹی کا میڈیکل کرنے کا حکم بھی دے دیا۔

کراچی کی مقامی عدالت نے بیوی کی نازیبہ وڈیوز بناکر ڈارک ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنےاورتشدد کے الزام میں گرفتار ملزم طاہرعباس کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالےکرتے ہوئےآئندہ سماعت پر پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔

ملزم کے خلاف بیوی کے جانب سے بیوی نے ملزم پر سنگین الزامات عائد کیے، مدعیہ کا مقف تھا کہ ملزم خفیہ تنظیم کا رکن ہے، عدالت نےبیوی اور بیٹی کا میڈیکل کرانے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت پانچ روز کیلئے ملتوی کردی۔

سماعت کے بعد ملزم طاہرعباس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام الزامات بے بنیاد ہیں، میری بیوی کی اپنی حرکات مشکوک ہیں، اگر تشدد کیا ہے تو بیوی اوربیٹی کا میڈیکل کروایاجائے ۔

ملزم کاکہنا تھا کہ بیوی نے دھمکی دی کہ میں تمہارے خلاف ہر حد تک جاؤں گی، کلمہ پڑھ کر کہتا ہوں میں سب سچ کہا ہے، میں ایسی گھٹیا حرکت کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

ملزم طاہرعباس نے الزام عائد کیا کہ ان کے اپنے خالو الومیناٹی کہ ممبر ہیں، میں نے صرف اُسکی معلومات لینے کے لئے کوشش کی تھی تنظیم کے بارے میں معلوم کیا تھا ۔

karachi

Session court

Karachi Police

online