Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مزید کمی

ایک ہفتے کے دوران 18 اشیا سستی اور 12 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں
شائع 24 مئ 2024 05:59pm
تصویر: روئٹرز
تصویر: روئٹرز

ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، ملک میں مہنگائی کی مجموعی سالانہ شرح 21.31 فیصد پر آگئی۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں لہسن 7.87 اور مرغی کا گوشت 5.92 فیصد سستا ہوا۔ اس کے علاوہ آٹا 4.66 فیصد، پیاز 1.99 فیصد اور انڈوں کی قیمت میں 1.22 فیصد ،،ایل پی جی 3.23 فیصد اور جلانے والی لکڑی کی قیمت میں 0.04 فیصد کمی ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق گائے کا گوشت 0.49 فیصد اور چنے کی دال کی قیمت 0.42 فیصد بڑھی،حالیہ ہفتے میں چائے، بکرے کا گوشت، گڑ، دہی، دودھ اور سگریٹس بھی مہنگے ہوئے۔

گزشتہ ہفتے بھی قلیل مدتی مہنگائی کی شرح میں 1.01 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی تھی،جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح تنزلی کے بعد 21.22 فیصد پر آگئی تھی۔

ایک ہفتے کے دوران 18 اشیا سستی اور 12 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، جبکہ 21 مصنوعات کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

Inflation

weekly inflation report

Pakistan Inflation

INFLATION UNCONTROLLABLE