Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

’بھابھی جی گھر پر ہیں‘ کے اداکار فیروز خان دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

وہ امیتابھ بچن کا روپ دھارنے کے لئے جانے جاتے تھے
شائع 24 مئ 2024 03:48pm

”بھابی جی گھر پر ہے“ کے اداکار فیروز خان 23 مئی کو اتر پردیش میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے تھے۔ اداکار مختلف شوز میں امیتابھ بچن کا روپ دھارنے کے لئے مشہور تھے۔

فیروز ’جیجا جی چھت پر ہیں‘، ’صاحب بی بی اور باس‘، ’ہپو کی التن پلٹن‘ اور دیگر جیسے مختلف شوز کا حصہ رہ چکے ہیں۔

اداکار کامیڈی شوز کرنے کے علاوہ سوشل میڈیا پر بھی کافی سرگرم رہتے تھے جہاں وہ اپنی مزاحیہ ویڈیوز پوسٹ کرکے مداحوں کی تعریفیں سمیٹتے تھے۔

وہ امیتابھ بچن کے علاوہ شاہ رخ خان، دلیپ کمار، دھرمیندر اور سنی دیول جیسے بڑے ستاروں کی بھی نقل کرتے تھے، فیروز خان کی اچانک موت پر اُن کے ساتھی بےحد افسردہ ہیں۔

شاہ رخ خان کی طرح نظر آنے والے اداکار درگا راہکوار نے انسٹاگرام پر ایک پرانی تصویر کے ساتھ خان کے انتقال کی خبر شیئر کی۔ ’’آج ہمارےدرمیان فیروز خان بھائی جان (جونیئر امیتابھ بچن) نہیں رہے۔“

فیروز خان کی تدفین یوپی میں کی جائے گی۔ فیروز خان نے اپنی آخری پرفارمنس 4 مئی کو دی تھی، جسے سبھی نے بے حد سراہا تھا۔

ان کے انسٹاگرام پیج پر امیتابھ بچن کی نقل کرتے ہوئے ان کی ویڈیوز موجود ہیں۔

entertainment

lifestyle

showbiz celebrities