Aaj News

منگل, اکتوبر 22, 2024  
18 Rabi Al-Akhar 1446  

اغوا برائے تاوان کے بعد سی ٹی ڈی عملہ اسمگلنگ میں بھی ملوث نکلا

بس کی تلاشی لینے پر 80 بوری چھالیہ ملی، مبینہ سی ٹی اہلکاروں نے پولیس پر اسلحہ تان لیا، مقدمہ درج
شائع 24 مئ 2024 03:26pm

محکمہ انسدادِ دہشت گردی کا عملہ باز نہ آیا۔ اغوا برائے تاوان کی وارداتوں کے بعد اب وہ چھالیہ کی اسمگلنگ میں بھی ملوث نکلا۔ سی ٹی ڈی اہلکار انار خان اور فیاض شاہ کے خلاف گلشن معمار تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

سی ٹی ڈی اہلکاروں نے مبینہ طور پر اسمگلنگ میں ملوث افراد کو فرار ہونے میں مدد کی غرض سے مخبری کی۔ مخبر کی اطلاع پر گلشن معمار پولیس چھالیہ اسمگلنگ کے خلاف چھاپہ مارنے پہنچی۔ چھالیہ اسمگلنگ کیلئے استعمال ہونے والی بس کے ساتھ پولیس موبائل اور بکتر بند موجود تھی۔

سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے خود کو سی ٹی ڈی اہلکار ظاہر کیا۔ بس سے 80 بوری اسمگل شدہ چھالیہ برآمد ہوئی۔ گلشن معمار تھانے کی پولیس نے بس اور گاڑی کو روکنا چاہا تو مبینہ سی ٹی ڈی اہلکار رکاوٹ بن گئے۔

پولیس اہلکاروں کے روکنے پر سادہ لباس والے مبینہ اہلکاروں نے اسلحہ تان لیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ سی ٹی ڈی پولیس اہلکاروں نے اسمگلنگ میں ملوث افراد کو فرار کرایا۔ واقعے کا مقدمہ سرکاری ملازم کو فرض کی ادائیگی سے روکنے، کار سرکار میں مداخلت کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

Smuggling

C.T.D.

KIDNAP FOR RANSOM

CULPRITS BOOKED