عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی
اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پولیس کی پی ٹی آئی سیکریٹریٹ کے آفس سے گرفتار کیے جانے والے عامر مغل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔
خیال رہے کہ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما مامر مغل کو سی ڈی اے عملے اور پولیس اہلکاروں پر حملے آور ہونے کے کیس میں گرفتار کیا تھا اور آج انہیں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔
عامر مغل کے دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے پولیس کی عامر مغل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ’تجاوزات کے نام پر‘ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا اسلام آباد میں قائم مرکزی دفتر سیل کردیا اور پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کو گر فتار کر لیا تھا۔
عامر مغل کے خلاف درج ایف آئی آر میں کہا گیا کہ انہوں نے سی ڈی اے اور پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا اور فائرنگ کی۔
Comments are closed on this story.