کرغزستان سے طلبہ کی واپسی کا آپریشن ختم، کتنے اسٹوڈنٹس واپس آئے
کرغزستان سے پاکستانی طلبہ کو وطن واپس لانے کا آپریشن ختم کردیا گیا۔
گزشتہ دنوں کرغزستان میں فسادات کے دوران پاکستانیوں سمیت دیگر ممالک کے طلبہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے بعد اسٹوڈنس خصوصی اور روٹین کی پروازوں سے وطن واپس پہنچے، تاہم اس حوالے سے ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کرغزستان سے پاکستانی طلبہ کو وطن واپس لانے کا آپریشن ختم کردیا گیا۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پاکستان سے 12چارٹر طیاروں اور 14 دیگر پروازوں میں پاکستانی طلبہ کو وطن لایا گیا، کرغزستان سے 4 ہزار 500 طلبہ واپس پہنچ چکے ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی طلبہ کو وطن لانے کے اخراجات حکومت پاکستان نے برداشت کیے۔
بھارتی طلبہ سے متعلق ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے 19 ہزار سے زائد طلبہ کرغزستان میں موجود ہیں۔
Comments are closed on this story.