Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی پولیس نے اپنے اغوا کا ڈراما رچانے والے کو راولپنڈی سے گرفتار کرلیا

85 لاکھ کا مقروض غلام رسول نواب شاہ سے آیا تھا، دوستوں کو اپنے اغوا اور قتل سے مطلع کیا
شائع 24 مئ 2024 01:15pm

کراچی کی ساؤتھ انویسٹی گیشن پولیس نے اپنےاغوا اور قتل کا جھوٹا ڈراما رچانے والے نوجوان کو راولپنڈی سے بازیاب کرلیا۔

غلام رسول 23 اپریل کو نواب شاہ سے کراچی آیا تھا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن کا کہنا ہے کہ نوجوان کراچی آنے کے بعد لاپتا ہوگیا تھا۔

24 اپریل کو نوجوان کے والدین نے اغوا کا مقدمہ درج کرایا۔ تفتیش کے دوران پولیس کو پتا چلا کہ وہ 85 لاکھ روپے کا مقروض ہے۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن عبدالرحیم شیرازی نے بتایا کہ نوجوان نے اپنے فیس بک میسنجر سے اغوا کار بن کر دوستوں کو اغوا ہونے کا میسج کیا۔ جسم پرلال رنگ لگاکر قتل کا جھوٹا ڈراما بھی رچایا تاکہ قرض خواہوں سے نجات ملے۔

نوجوان نے دوستوں کو مُردہ ہونے کی تصویریں بھی بھیجیں۔ اس نے آئی جی سندھ کے استعفے کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

fake kidnapping

GHULAM RASOOL

APPREHENDED IN RAWALPINDI