Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

روزانہ کی خوراک میں پودینہ شامل کرنے کے طریقے

ایک ورسٹائل ہرب، جو بے شمار طبی فوائد رکھتا ہے
شائع 24 مئ 2024 12:05pm

پودینہ،ایک ورسٹائل ہرب ہے، جو اپنے تازہ ذائقوں اور بے شمار طبی فوائد کی وجہ سے مشہور ہے۔

اس کی ٹھنڈی تاثیر اور خوشبو کی وجہ سے پودینہ کئی پکوانوں کاایک مشہور جز سمجھا ٓجاتا ہے۔ مزیدار مشروبات سے لے کرپکوانوں اور مسالا جات تک، ہم اپنی صحت میں اضافے اور اپنے کھانوں میں تازگی کے لیےاسے کئی منفرد طریقوں سے استعمال کرتے ہیں۔

پودینہ چاول

پودینہ چاول ایک خوشبودار اور ذائقہ دار سائیڈ ڈش ہے، جس میں چاول کے ساتھ پودینہ کی پتیوں کو چوپ کر کے بنایا جا تا ہے۔

پودینہ دہی سوس

پودینہ کی پتیوں کو چوپ کر کے اسے دہی، لہسن اور تھورے سے نمک کے ساتھ مکس کیا جاتا ہے۔ اسے فود آئٹم کی کئی ورائٹیز، جیسے سینڈوچ، گرلڈ چکن،اور فرائز وغیرہ کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے۔

خسخس کے ساتھ

پودینہ خسخس بھی ایک ذائقہ دار سائیڈ دش ہے، جس میں خسخس کے ساتھ پودینے کی پتیوں کو چوپ کر کے شامل کیا جاتا ہے۔اس میں ایک لیموں کو نچوڑ کر گرما گرم سرو کیا جاتا ہے۔

منٹ سالسہ

ایک تیز اورمسالے دار سالسہ پودینے کی چوپ کی ہوئی پتیاں ، ٹماٹرکے ٹکرے، پیاز،اور لیموں کے رس، کے ساتھ کئی قسم کے اسنیکس کے ساتھ سرو کیا جاتا ہے۔

پودینہ میری نیٹ

منٹ میرینیٹ کئی قسم کے پکوانوں،جیسے چکن ٹوفو، اور کاٹیج چیز کے ذائقوں کو بڑھانے کا ایک بہترین طریقہ ہے، اسے تیار کرنے کے لیے اس میں چوپ کیے ہوئے پودینے کی پتیوں کے ساتھ زیتون کا تیل، لیموں کا رس اور مسالے شامل کیے جاتے ہیں۔اور پھر انہیں میری نیٹ کرنے کے لیے استعمال کیا جاتاہے۔

پودینہ اورچاکلیٹ آئس کریم

اس مزیدارپودینہ چاکلیٹ آئس کریم کو تیار کرنے کے لیے، اسے ہیوی کریم،دودھ،شکر پودینہ اور وینیلا ایسنس کے ساتھ ملایا جاتا ہے۔ پھر ایک آئس کریم میکر میں ڈال کر چوپ کی ہوئی چاکلیٹ شامل کریں اور پھرفریزکرلیں ،جب تک کہ وہ نرم نہ ہو جائے،اور اس ہوم میڈ ڈیزرٹ سے لطف اندوز ہوں۔ یہ گرمیوں کی اہم ریسیپی ہے۔

دسترخوان

lifestyle

mint