Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تاریخی سنگ میل عبور

100ا نڈیکس میں 1100 پوائنٹس سے زائد اضافہ، 100 انڈیکس 75 ہزار 983 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا
اپ ڈیٹ 24 مئ 2024 07:07pm
فوٹو۔۔۔فائل
فوٹو۔۔۔فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، پہلے سیشن میں انڈیکس 76 ہزار کی سطح عبور کر گیا، جب کہ دوسرے سیشن میں بھی ابتدائی طور پر تیزی دیکھی گئی۔

جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلے سیشن میں 100انڈیکس میں 956 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

دوران ٹریڈنگ ہونے والے اضافے کے بعد 100 انڈیکس 76 ہزار کی سطح عبور کرکے 76 ہزار 70 پوائنٹس پر آیا۔

دوسری سیشن میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1100 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا اور 100انڈیکس 76 ہزار 200 کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔

جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں آج 100انڈیکس میں 1100 پوائنٹس سے زائد اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 75 ہزار 983پوائنٹس کی ریکار سطح پر بند ہو گیا

bullion rates

dollar vs rupee

Pakistan Stock Exchange (PSX)