Aaj News

اتوار, نومبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان کے ساتھ نئے قرضے پر مذاکرات میں اہم پیش رفت رہی، آئی ایم ایف

آئندہ دنوں میں حکام کے ساتھ ورچوئل بات چیت جاری رہی گی جس کا مقصد پروگرام کو حتمی شکل دینا ہے، مشن سربراہ نیتھن پورٹر
اپ ڈیٹ 24 مئ 2024 09:45am

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ مالیاتی ادارے کے مشن اور پاکستان کے مابین توسیعی فنڈ کے لیے اسٹاف لیول معاہدے کی جانب مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔

پاکستان کی جانب سے گزشد ماہ قلیل مدتی 3 ارب ڈالر قرض کی تکمیل کے بعد آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ نئے قرض پر بات چیت شروع کر دی ہے۔

آئی ایم ایف کے اعلامیہ کے مطابق مشن کے سربراہ نیتھن پورٹر کی قیادت میں آئی ایم ایف کی ٹیم نے 13 مئی کو پاکستان پہنچنے کے بعد حکام سے بات چیت شروع کی، “مشن اور پاکستانی حکام سے آئندہ دنوں میں پالیسی کو حتمی شکل دینے کے لیے ورچوئل تبادلہ خیال کریں گے۔

آئی ایم ایف کے اعلامیہ کے مطابق اس تبادلہ خیال میں مختلف پہلو زیر بحث آئیں گے جس میں اصلاحات سے متعلق امور بھی شامل ہوں گے۔

پاکستان نئے پروگرام کے تحت 6 ارب ڈالر کا قرض حاصل کرنا چاہتا ہے۔ دوسری جانب آئی ایم ایف نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ قرض کی صورت میں پاکستانی معیشت کے لیے مہنگائی غیر معمولی ہوں گے۔

مشن کے سربراہ نیتھن پورٹر کے مطابق حکام کے اصلاحاتی پروگرام کا مقصد پاکستان کو معاشی استحکام سے مضبوط اور جامع ترقی پر گامزن کرنا ہے۔

IMF PAKISTAN

IMF program

New IMF Program