Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حجر اسود کا خول اور خانہ کعبہ کا مرکزی دروازہ تیار کرنے والے پاکستانی کا انتقال ہوگیا

خانہ کعبہ کے مرکزی دروازے کی تنصیب محمد عاشق نے اپنے ہاتھوں سے کی تھی۔
اپ ڈیٹ 23 مئ 2024 10:05pm

خانہ کعبہ کے مرکزی دروازے اور حجراسود کا خول تیار کرنے والی کمپنی کے مالک محمد عاشق حسین انتقال کرگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد عاشق کا تعلق پاکستان کے احمد پور شرقیہ، ضلع بہالپور سے تھا ان کے والد کا نام ملک غلام قادر تھا ان کے والد بھی بہالپور کے نواب صادق محمد عباسی کے محل میں سنار کا کام کرتے تھے۔

محمد عاشق کے والد نے انکو 1970 میں مدینہ بھیجا تھا مدینہ منورہ میں انھوں نےبطور چرواہا نوکری کی لیکن بعد میں محمد عاشق کا شمار سعودی عرب میں سونے کے بڑے تاجروں میں ہونے لگا۔

محمد عاشق نے خانہ کعبہ کے مرکزی دروازے کی تنصیب اپنے ہاتھوں سے ک تھی ، 200 کلو سونے سے بنے بیت اللہ شریف کے دروازے کی تعمیر و تنصیب کی سعادت ان کی کمپنی کو حاصل ہوئی۔ خانہ کعبہ کی چھت سے بارش کے پانی کو نیچے لانے کے لیے رحمت کا پرنالہ بھی محمد عاشق کی کمپنی نے ہی تیار اور تنصیب کیا۔

محمد عاشق نے بتایا تھا کہ 1978 میں سعودی حکومت نے بیت اللہ شریف کے مرکزی دروازے کو تبدیل کرنے کا کام ایک لبنانی کمپنی کو دیا تھا جس نے بیت اللہ شریف کا دروازہ ڈیزائن کیا تھا۔

محمد عاشق نے پوری دلجمعی سے بیت اللہ شریف کے دروازے کو 200 کلو سونے سے بنایا تھا، اس کی تنصیب دن رات کی محنت سے 15 روز میں مکمل ہوئی۔

محمد عاشق نے اِن خدمات کے صلے میں خانہ کعبہ کی وہ مٹی بطور سعادت مانگی تھی جو خانہ کعبہ کے دروازے اور حجر اسود کی تنصیب کے دوران جمع ہوئی تھی۔

Khana Kaba

ghilaf e kaba