Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

26 سال قبل کراچی آئے“را “ کے 2 دہشتگرد گرفتار، تخریب کاری کا سامان برآمد

ملزمان نے غیرقانونی طریقے سے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ حاصل کیا، کبھی ڈرائیور، کبھی اے سی ٹیکنیشن بن کر کام کیا
شائع 23 مئ 2024 11:08pm

کورنگی میں پولیس اور حساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے دو دہشتگرد ون کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی کورنگی کے مطابق گرفتار ملزمان میں شیخ محمد ایوب عرف ایوب انصاری اور حسن رضا شامل ہیں۔

26 سال قبل کراچی آئے“را “ کے 2 دہشتگرد وں کو پولیس نے گرفتار کر لیا ، دونوں دہشتگردوں سے تخریب کاری کا سامان بھی برآمد کر لیا گیا ۔ دوران تفتیش ملزمان کے انکشافات بھی سامنے آگئے ملزمان 1998 میں ممبئی سے پاکستان آئے تھے۔

آسٹریلیا میں بھارتی جاسوس نیٹ ورک پکڑا گیا، متعدد را اہلکار بے دخل

دہشتگردوںشناخت چھپا کر بھارتی خفیہ ایجنسی کیلیے کام کر رہے تھے، اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کی ہدایت پر ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

ایس ایس پی کورنگی کے مطابق ملزمان نے غیرقانونی طریقے سے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ حاصل کیا اور کبھی ڈرائیور ، کبھی اے سی ٹیکنیشن بن کر کام کیاملزمان نے انکشاف کیا کہ بھارتی ایجنسی“را “ مختلف ممالک میں دہشت گردی کا نیٹ ورک آپریٹ کررہا ہے۔

خیال رہے کہ کچھ روز پہلے پولیس نے کورنگی سے را کے دو دہشتگرد خاور اور جابر کو گرفتار کیا تھا۔ جبکہ اسلام آباد سے بھی دو دہشتگردوں کو گرفتارکیا جا چکا ہے جن کا تعلق بھی بھارتی خفیہ ایجنسی سے ہے۔

karachi

Karachi Police

RAW Agent