Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلام آباد سے پرواز کرنے والی دو نجی ائیر لائنز بال بال بچ گئیں

اسلام آباد سے اسکردو جانے والے طیارے کی ٹیک آف کےفوری بعد لینڈنگ جبکہ اسلام آباد سے ریاض جانے والے جہاز کا ٹائر پھٹ گیا۔
شائع 23 مئ 2024 06:56pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد سے اسکردو جانے والی نجی ایئر لائن بڑے حادثے سے بچ گئی، جبکہ اسلام آباد سے اسکردو جانے والی پرواز کا ٹیک آف سے قبل اچانک ٹائر پھٹ گیا۔

اسلام آباد سے اسکردو جانے والی نجی ایئر لائن حادثے سے بچ گئی، اسلام آبادسےٹیک آف کےفوری بعد طیارے میں فنی خرابی پیداہوگئی۔

ذرائع کے مطابق ٹیک آف کے بعد طیارے کا لینڈنگ گیئر کلوز نہ ہوا، پرواز پی اے 251 کے کپتان نےایئرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا۔

طیارے نےاسلام آباد کی فضاء میں دو چکر لگائے اور اس کے بعد بحفاظت اسلام آباد لینڈنگ کی نجی ایئرلائن کی پرواز کو منسوخ کردیا گیا۔

اسلام آباد سے ریاض جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق پرواز کا ٹیک آف سے قبل اچانک ٹائر پھٹ گیا۔

پرواز میں 194 مسافر سوار تھے۔مسافروں کو لاونج منتقل کردیا گیا۔

پرواز ای آر 807 تاحال روانہ نہ ہوسکی، ٹینکل ٹیم پرواز کی خرابی دور کررہی ہے پرواز نے دوپہر ساڑھے 3 بجے روانہ ہونا تھا۔

اسلام آباد

Riyadh

Airline