Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

موبائل فونز ایک مرتبہ پھر مہنگے ہونے والے ہیں؟

حکومت موبائل فون اسمبلنگ یونٹس پر بھاری ٹیکس لگانے والی ہے، نجی ویب سائٹ کا دعویٰ
شائع 23 مئ 2024 06:41pm

ملک بھر میں قیمتیں نیچے آںے کے بعد ایک مرتبہ پھر موبائل فونز کے مہنگے ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

نجی ویب سائٹ ”پروپاکستانی“ نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی حکومت اگلے بجٹ میں موبائل فون اسمبلنگ یونٹس پر 18 فیصد سیلز ٹیکس عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔

آئی فون کا وہ ورژن جو ’17 پرو میکس‘ سے بھی مہنگا ہونے والا ہے

پرو پاکستانی کی رپورٹ کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ساتھ ایک حالیہ ملاقات میں، پی پاکستان موبائل فون مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی ایم پی ایم اے) کے وفد نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیرف میں اضافے سے نہ صرف لوکلائزیشن کے شیڈول میں خلل پڑے گا بلکہ پاکستان سے موبائل فونز کے برآمدی اہداف پر بھی منفی اثر پڑے گا۔

رپورٹ کے مطابق وفد نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ملک میں اسمبل شدہ تمام موبائل فونز پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لاگو کرنے سے انڈسٹری کو شدید دھچکا لگے گا۔

بارش میں موبائل فون کا استعمال کس طرح آپ کی جان لے سکتا ہے؟

موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پالیسی 2020 کے تحت، 350 ڈالر تک کی قیمت والے فون سیٹ 18 فیصد سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں، جب کہ اس قیمت کی حد سے اوپر کے سیٹ مکمل سیلز ٹیکس کے تابع ہیں۔

ایکس پر پوری پوری فلمیں اپلوڈ کرکے پیسے کمانے کا راستہ کھل گیا

رپورٹ کے مطابق ایسوسی ایشن نے نوٹ کیا کہ زیادہ تر مقامی کمپنیاں اس قیمت کی حد کے اندر فون سیٹ اسمبل کرتی ہیں، جو ملک میں استعمال ہونے والے اسمارٹ فونز کا تقریباً 55 فیصد ہے۔

موبائل فونز

FEDERAL BOARD OF REVENUE (FBR)

Mobile Phone Prices

Tax on Mobile Phones

Pakistan Mobile Phone Manufacturing Association (PMPMA)