Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

گہرے سمندر کی خوفناک مخلوق ساحل پر آگئی

سمندر کی تہہ میں رہنے والی مچھلی نایاب نسل کی ہے
شائع 23 مئ 2024 03:25pm
تصویر بذریعہ: سی سائیڈ ایکوارئیم
تصویر بذریعہ: سی سائیڈ ایکوارئیم

یوں تو اس دنیا میں کئی قسم کی مخلوقات موجود ہیں، تاہم سمندری حیات کچھ ایسی بھی ہیں جن کے بارے میں انسان بالکل نہیں جانتا ہے۔

حال ہی میں ایک ایسی ہی مچھلی منظر عام پر آئی ہے، گہرے سمندر میں تہہ میں موجود یہ سیاہ رنگ کی مچھلی امریکی ریاست اوریگون کے ساحل سمندر پر آئی تھی۔

ڈیلی میل کے مطابق اوریگون ریاست پر واقع کینون بیچ پر سیاہ رنگ کی مڈنائٹ مچھلی مردہ حالت میں پائی گئی تھی، جس کی بناوٹ سب کو حیران کر رہی ہے۔

جبکہ سی سائیڈ ایکوائریم کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ اس مچھلی کا نام اینگلر فش ہے جسے پسیفیک فٹبال فش کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ جو کہ سمندر کی گہرائیوں میں 2 ہزار سے 3 ہزار فٹ گہرائی میں رہتی ہے۔

واضح رہے یہ مچھلی نیوزی لینڈ، جاپان، روس، ہوائی، اکواڈور، چلی اور کیلی فارنیا کے ساحل پر بھی نظر آ چکی ہے، تاہم اوریگون کے ساحل پر پہلی بار دکھائی دی۔

تصویر بذریعہ: سی سائیڈ ایکوارئیم

دنیا کی سب سے بڑی مچھلی ’نیلی وہیل‘ کے بارے میں 7 دلچسپ حقائق

پیسیفیک فٹبال فش دراصل اینگلر فش ہی کی قسم ہے، جس کی آنکھیں سیاہ ہوتی ہیں، اپنے خوفناک انداز چہرے کے اوپری حصے پر موجود تاج نما چیز بھی اس مچھلی کو سب سے منفرد بناتی ہے۔

حیرت انگیز طور پر یہ مچھلی ہر اس چیز کو کھا جاتی ہے، جو کہ اس کے منہ میں سما سکے، تاہم فی میل مچھلی ہی زیادہ شکار کرتی ہے۔

Fish

OREGON

angler fish

sea shore