Aaj News

جمعہ, نومبر 15, 2024  
12 Jumada Al-Awwal 1446  

حماد اظہر کے دفاع میں معظم بٹ کی انٹری، ’کوئی عدالت میں پیش ہونا چاہتا تو گرفتار کرنے کی کیا ضرورت‘

آئین اپنی آزادی کے تحفظ کا حق دیتا ہےاور عدلیہ بھی عدم تحفظ کا شکار ہے، سیکریٹری جنرل آئی ایل ایف
اپ ڈیٹ 23 مئ 2024 04:14pm

پی ٹی آئی روپوش لیڈرحماد اظہر کے منظرعام پر آنے کے معاملے پر انصاف لائرز فورم پاکستان کے سیکرٹری معظم بٹ دفاع میں آگئے

معظم بٹ نے کہا کہ عدالت کے سامنے سرنڈر کرنا ہوتا ہے جب ایک شخص قانونی تقاضوں کے لیے عدالت کے سامنے پیش ہورہا ہے تو پولیس یا دیگر اداروں کو گرفتار کرنے کی کیا ضرورت ہے۔

حماد اظہر کی گرفتاری کیلئے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پر پولیس کا چھاپہ، اقوام متحدہ کا وفد بھی محصور

انہوں نے حماد اظہر کے طریقہ کو درست قرار دے دیا اور کہا کہ آئین اپنی آزادی کے تحفظ کا حق دیتا ہےاور عدلیہ بھی عدم تحفظ کا شکار ہے، اسکے باوجود اگر کوئی عدالت میں پیش ہوتا ہے تو اس میں کیا قباحت ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے مشترکہ جدوجہد کے لیے تحریک انصاف سے گارنٹی مانگ لی

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن پر حملے کے بعد روپوش پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر بھی منظر عام پر آگئے تھے۔ ٹی وی پر حماد اظہر کی موجودگی کی خبر سنتے ہی وفاقی پولیس نے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پر چھاپہ مارا۔

حماد اظہر گزشتہ سال 9 مئی کے بعد سے روپوش تھے اور اب تقریباً ایک سال بعد منظرعام پر آئے ہیں۔ اس موقع پر حماد اظہر نے کہا تھا کہ مجھے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام موصول ہوا کہ اب آپ کے باہر آنے کا وقت ہوگیا ہے اور یہاں سے پشاور جاکر قبل ازگرفتاری ضمانت لے کرعدالت پیش ہوں گا۔

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

PTI Workers Arrested