Aaj News

پیر, ستمبر 16, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

کراچی میں نویں اور دسویں کے پرچے لیک کرنے والا نوجوان گرفتار

ملزم کے قبضے سے ایک عدد لیپ ٹاپ اور 4 موبائل فون بھی برآمد
شائع 23 مئ 2024 02:02pm

کراچی میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کے پرچے لیک کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

ملزم کی شناخت شرجیل الرحمان ولد خلیل الرحمان کے نام سے ہوئی ہے، ملزم کے قبضے سے ایک عدد لیپ ٹاپ اور 4 موبائل فون بھی برآمد ہوئے ہیں۔

امتحانی مرکز میں مداخلت: ایم کیو ایم نے سابق ایم پی اے کی بنیادی رکنیت معطل کردی

میٹرک کا پرچہ واٹس ایپ پر وائرل ہونے پر افسران سمیت امتحانی عملہ ڈیوٹی سے فارغ

پولیس کے مطابق ملزم نے انکشاف کیا کہ امتحانات سے آدھا گھنٹہ قبل پرچے لیک کرتا تھا، نہم دہم کے نام سے واٹس گروپ بنایا تھا، جس میں پیپر لیک کرتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے ساتھ 2 مزید افراد فیاض جمالی اور سفیان بھی شامل ہیں، جو گروپ ایڈمن تھے۔

پولیس نے مزید کہا کہ ملزم خود بھی اے آئی کورسز کررہا ہے ، گرفتار ملزم کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے، ملزم کے خلاف بلال کالونی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

karachi

Exams

Cheating

metric exam

CHEATING MAFIA

Cheating In exams