Aaj News

منگل, ستمبر 17, 2024  
12 Rabi ul Awal 1446  

بالاکوٹ میں ریچھ نے حملہ کرکے 3 بچوں کی ماں کو جان سے مار ڈالا

خطے کے مختلف علاقوں میں ریچھ کے حملے معمول بن گئے ہیں، لواحقین
شائع 23 مئ 2024 02:01pm

مانسہرہ: بالاکوٹ کےعلاقے جگن میں ریچھ نے حملہ کرکے 3 بچوں کی ماں کو جان سے مار ڈالا ہے۔

اس حوالے سے لواحقین نے بتایا کہ خاتون کو تشوشناک حالت میں کنگ عبداللہ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی۔ انہوں ںے بتایا کہ بالاکوٹ کے مختلف علاقوں میں ریچھ کے حملے معمول بن گئے ہیں۔

لواحقین نے حکام سے اپیل کی کہ وہ جنگلی جانوروں کو رہائشی علاقے سے دور کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔

پاکستان

KPK Government

animal attack