Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

میچ ہارنے پر نیتا امبانی کا روہت شرما اور ہاردک پانڈیا کو واضح پیغام

ہاردک پانڈیا اور روہت شرما کے درمیان تنازع بھی سب کی توجہ حاصل کر چکا ہے
اپ ڈیٹ 23 مئ 2024 02:02pm
تصویر بذریعہ: انڈین پریمئیر لیگ/ بھارتی میڈیا
تصویر بذریعہ: انڈین پریمئیر لیگ/ بھارتی میڈیا

انڈین پریمئیر لیگ جہاں تنازعات کے ساتھ جاری ہے، وہیں اب ممبئی انڈینز کی مالکن نیتا امبانی نے بھی اپنی ٹیم کو واضح پیغام دے دیا ہے۔

آئی پی ایل میں ان دنوں روہت شرما اور ہاردک پانڈیا چرچہ میں ہیں، تاہم اس کے ساتھ ہی دونوں کھلاڑی اب نیتا امبانی کی نظروں میں ضرور آ گئے ہیں۔

رواں سیزن میں ممبئی انڈینز محض 10 سے میں سے 4 میچز ہی جیت پائی جس کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہے۔ تاہم میچ ہارنے اور ٹیم کے اندر تنازعات کے باعث اب ٹیم اونر نیتا امبانی بھی بول پڑی ہیں۔

جبکہ نیتا امبانی نے ہاردک پانڈیا کی کپتانی میں کھیلنے والی ٹیم ممبئی انڈینز اور اس سیزن کو مایوس کن قرار دے دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سیزن تمام سیزنز میں مایوس کن رہا ہے۔

2 اہم بھارتی کھلاڑیوں کے درمیان تناؤ، ٹیم چھوڑنے کا عندیہ

نیتا امبانی کی جانب سے اعتراف کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں ماضی کو کھنگالنا پڑے گا اور دیکھنا پڑے گا کہ کوہاتیاں کہاں ہوئی ہیں۔

انڈین پریمئیر لیگ میں امپائر کھل کر چیٹنگ کرنے لگے

نیتا امبانی کی جانب سے کھلاڑیوں کے لیے ویڈیو پیغام جاری کیا گیا تھا، جس میں اس سیزن کو مایوس کن تو قرار دیا ہی، ساتھ ہی کہنا تھا کہ چیزیں اس طرح سے نہیں ہوئیں، جو ہم نے سوچا تھا۔ مگر میں آج بھی ممبئی انڈینز کی مداح ہوں، بطور اونر نہیں۔

نیتا امبانی کا کہنا تھا کہ ممبئی انڈینز کی جرسی پہننا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، اور اس ٹیم کے ساتھ منسلک ہونا میرے لیے فخر کی بات ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہمیں دیکھنا چاہیے اور ماضی کو ریویو کرنا چاہیے۔

آئی پی ایل کے میچ میں شائقین آپے سے باہر، بھارتی کھلاڑی شرمندہ

جبکہ ٹیم کے کپتان اور کھلاڑیوں کے لیے بھی نیتا امبانی نے خاص پیغام بھجوایا ہے، جس میں ان کا کہنا تھا کہ ’روہت، ہاردک، سوریا اور جسرپریت بمراہ، مجھے لگتا ہے کہ بھارتی آپ سب کے لیے خوش اور پُر امید ہیں، آپ کو بیسٹ آف لک۔

واضح رہے ممبئی انڈینز رواں سال کے آئی پی ایل میں کپتانی کو لے کر بھی تنازع کی زد میں تھی جہاں روہت شرما اور ہاردک پانڈیا کے درمیان تعلقات خراب دکھائی دیے، وہیں ہاردک پانڈیا کے کپتان بننے پر بھی روہت شرما خوش نہیں دکھائی دیے تھے۔

جبکہ روہت شرما کی جانب سے عندیہ دیا گیا تھا کہ وہ رواں سال ممبئی انڈینز سے اپنا آخری سیزن کھیلیں گے۔

india

rohit sharma

IPL

hardik pandya

nita ambani

mumbai indians