Aaj News

جمعہ, اکتوبر 18, 2024  
14 Rabi Al-Akhar 1446  

کراچی میں خاتون اہلکار بھی بائیک پر گشت کرنے کیلئے میدان میں آگئیں

چھاپےکے دوران تنگ گلیوں میں بائیک پر باآسانی سے جاسکتے ہیں، خاتون اہلکار
اپ ڈیٹ 23 مئ 2024 02:35pm
Women officers of the district police also started learning bikes - Aaj News

ڈسٹرکٹ پولیس کی خواتین اہلکار بھی بائیک پر گشت کرنے کیلئے میدان میں آگئی، خواتین ٹریفک پولیس کے بعد ڈسٹرکٹ پولیس کی خواتین اہلکار بھی بائیک سیکھنے لگیں، خواتین پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ آفس آنے کے لیے اب بھائی یا والد کو نہیں بلانا پڑتا اور بسوں کے دھکے کھانے سے بھی بچ جاتے ہیں۔

پاکستان میں ہر شعبے میں جہاں خواتین اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہی ہیں وہیں اب ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ساؤتھ اور سٹی کی خواتین پولیس اہلکاروں کو موٹر سائیکل چلانے کی ٹریننگ بھی دی جارہی ہے۔

بائیک ٹرینر سحرش ریاض کہتی ہیں پہلے میں خود ڈرتی تھی اب میں 150 چلاتی ہوں اور لڑکیوں کو سیکھاتی بھی ہوں ۔

خواتین پولیس اہلکار کہتی ہیں چھاپےکے دوران تنگ گلیوں میں بائیک پر باآسانی جاسکتے ہیں جبکہ بائیک کی وجہ سے آفس آنے کیلئے بسوں کے دھکے نہیں کھانے ہونگے۔۔

ڈی آئی جی ٹریفک کے ہیڈ کوارٹر میں اس وقت تیسرے بیچ میں بارہ لڑکیاں موٹر سائیکل سیکھ رہی ہیں۔

خواتین ٹریفک پولیس اہلکاروں کے بعد اب ڈسٹرکٹ پولیس کی خواتین اہلکار بھی بائیک پر گشت لگانے کیلئے تیار ہوگئی ہیں،، جس سے نہ صرف انکی پروفیشنل بلکہ نجی زندگی میں بھی آسانیاں پیدا ہوں گی۔

bike

female biker