Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خاتون کی شکایت پر پولیس نے شرارتی مگرمچھ کو گرفتار کر لیا

سوشل میڈیا پر مگرمچھ کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے
اپ ڈیٹ 23 مئ 2024 12:30pm
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ ویڈیو اسکرین شاٹس
تصویر بذریعہ: انسٹاگرام/ ویڈیو اسکرین شاٹس

اکثر جانور انسان کو تنگ کرتے دکھائی دیتے ہیں، تاہم اس سب میں اگر جانور کو ہی گرفتار کر لیا جائے تو صورتحال کچھ دلچسپ ضرور ہو جاتی ہے۔

ایسا ہی کچھ امریکی ریاست میں ہوا ہے جہاں 104 سالہ خاتون نے مگرمچھ کو گرفتار کروا دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والی 104 سالہ خاتون کی جانب سے 5 فٹ مگرمچھ کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی گئی تھی۔

ریاست فلوریڈا کے شہر جیکسونویلی میں بزرگ خاتون کی جانب سے اپنی پراپرٹی کی حدود میں ایلی گیٹر کے داخل ہونے پر پولیس میں شکایت درج کرائی گئی۔

موت سے پہلے جانور گول دائرے میں کیوں گھومتے ہیں؟ دلچسپ سائنسی انکشاف 64

جس پر حیرت انگیز طور پر پولیس کی جانب سے بھی مگرمچھ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مقامی پولیس افسران جیگ کوپ اور جانسن کی جانب سے ایلی گیٹر کی دُم باندھ دی گئی تھی جبکہ زبان بندی کے لیے ٹیپ ایلی گیٹر کے منہ پر باندھ دیا۔

ہٹلر کا مگر مچھ روسی شہر ماسکو میں زندگی ہار گیا

جبکہ دلچسپ گفتگو میں پولیس افسر نے کہا ’مگرمچھ! تمہیں گرفتار کر لیا گیا ہے، تمہیں دادی اماں کے گھر سے جانا پڑے گا‘۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے بھی دلچسپی اور حیرانگی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے ریاست میں ایلی گیٹرز اور مگر مچھوں کے گھروں میں پائے جانے کے واقعات آئے روز پیش آتے رہتے ہیں۔

Instagram

Viral Video

Florida

America

alligator