آئی ایم ایف مذاکرات: آئندہ بجٹ میں پاکستان کے قرضوں میں اضافے کا امکان
پاکستان اور آئی ایم ایف درمیان نئے قرضوں کے فریم ورک پر بات چیت کا سلسلہ جاری ہے، بجٹ 25-2024 میں پاکستان کے قرضوں میں اضافہ ہونے کا امکان ہے، آئی ایم ایف نے بھی آئندہ بجٹ میں قرضوں کےاضافے کاخدشہ ظاہر کیا ہے قرض 10ہزار 433 ارب روپے ہوسکتا ہے اس طرح آئندہ مالی سال میں قرض87 ہزار346ارب روپے تک پہنچ سکتا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ آئندہ مالی سال حکومت کےمقامی قرض میں7 ہزار636 ارب روپے اضافے کا امکان ہے۔ علاوہ ازیں ایک سال میں حکومت کےغیر ملکی قرض میں 2 ہزار797 ارب روپے اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال پاکستان کامقامی قرضہ بڑھ کر53 ہزار878 ارب روپے، ایک سال میں حکومت کاغیر ملکی قرضہ بڑھ کر33 ہزار648 ارب روپے پرپہنچ سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق رواں مالی سال حکومت کے قرضے 76ہزار913 ارب روپے، مالی سال کے اختتام تک حکومت کا مقامی قرضہ46 ہزار242 ارب روپے اور حکومت کاغیر ملکی قرضہ مالی سال کے اختتام تک30 ہزار671 ارب روپےرہنےکا امکان ہے۔
Comments are closed on this story.