Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اروی کھانے کے حیرت انگیز فوائد

صحت سے بھر پور سبزی ہاضمے کے مسائل سے بچاتی ہے
شائع 23 مئ 2024 11:25am

اروی ہاضمے کی صحت کو تقویت دیتی ہے، کیونکہ اس میں موجود ہائی فائبر، ہاضمے کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔

اروی میں موجود فائبر وزن کو بھی برقرار رکھتا ہے اور لی جانے والی کیلوریز کو کم کرتا ہے۔

اروی میں پائے جانے والا پوٹا شیم بلڈ پریشر کو نارمل اوردل کی صحت کو بہتر بنا تا ہے ،جبکہ فائبر کولیسٹرول لیول کو کم کرتا ہے۔

اروی کے وٹامن سی اجزاء فری ریڈیکلز سے لڑ کر مدافعاتی نظام کو سپورٹ کرتے ہیں اور جسم کے اندر موجود سفید خلیوں کے افعال کو بھی بہتر بناتے ہیں۔

اروی میں ضروری وٹامنز،منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹ مجموعی صحت کے لیے مفید ہیں۔

ذیابیطس کے مریض اروی کی مناسب مقدار لے سکتے ہیں۔ لیکن انہیں اپنے ڈاکٹرسے مشورہ لینا لازمی ہے۔

اروی حاملہ خواتین کے لیے بھی بہت مفید ہے، کیونکہ اس میں فولک ایسڈ پایا جاتا ہے۔ یہ آئرن کی کمی کو دور کرتی ہے، قبض کو رفع کرتی ہے اور بلڈ پریشر کے لیول کو ریگولیٹ کرتی ہے۔

صحت

دسترخوان

lifestyle

vegetables and fruits