بلر کرکے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو چلائی، مجھ پر مقدمہ کردیا، یاسر شامی
مرحوم اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی نازیبا ویڈیوز لیک کرنے کے کیس میں ملزم یوٹیوبر یاسر شامی کی عبوری ضمانت میں 6 جون تک توسیع کردی گئی۔
کراچی کی سٹی کورٹ میں مرحوم اینکر پرسن ڈاکٹر عامر کی نازیبا وڈیوز لیک کرنے کے کیس میں شریک ملزم یو ٹیوبر یاسر شامی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل کرنے کے کیس میں یوٹیوبر یاسر شامی ملزم قرار
دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کی وراثت میں حصے کیلئے ایسا وکیل کرلیا جو ’بیوہ کی بھی طلاق کروا دے‘
ملزم کے وکیل نے بتایا کہ ملزم لاہور سے آتے ہیں، بعد کی تاریخ دی جائے، ملزم کی ضمانت کی توثیق کی جائے۔
عدالت نے ملزم یاسر شامی کی عبوری ضمانت میں 6 جون تک توسیع کردی اور ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی غیر حاضری کے باعث سماعت ملتوی کردی۔
ملزم یاسر شامی نے احاطہ عدالت میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں خود صحافی ہوں، میں نے صحافی اقدار پر کاربند رہتے ہوئے کام کیا، میں نے بلر کرکے ویڈیو چلائی، مجھ پر پیکا 21 کا سیکشن لگایا گیا ہے، یہ ان کی جائیداد کا مسئلہ ہے، اسے میرے کندھوں پر رکھ کر چلایا جا رہا ہے، عدالتوں پر پورا اعتماد ہے۔
Comments are closed on this story.