Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جویریہ سعود ’ٹی وی کمرشل‘ کی بھاری آفر ٹھکرانے پر اپنے بچوں سے خوش

اداکارہ نے بچوں سے متعلق سوشل میڈیا پر انکشاف کر دیا
شائع 23 مئ 2024 09:41am
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ
تصویر بذریعہ: انٹرنیٹ

سوشل میڈیا پر معروف اداکاروں سے متعلق دلچسپ معلومات تو بہت ہیں تاہم کچھ ایسی ہوتی ہیں جو کہ سب کو حیران بھی کر دیتی ہیں۔

حال ہی میں اداکارہ جویریہ سعود کی جانب سے اپنے بچوں سے متعلق ایک ایسا انکشاف کیا گیا ہے، جو کہ سوشل میڈیا صارفین سمیت مداحوں کی بھی توجہ خوب سمیٹ رہا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ اپلوڈ کیا گیا تھا، جس میں جویریہ سعود نے اپنے بچوں سے متعلق انکشاف کیا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے بچوں نے کوک کے ٹی وی کمرشل میں کام کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ یہاں تک کہ انہوں نے ہمیں بھی راضی کر لیا اس آفر کو مسترد کرنے کے لیے۔

جویریہ کا کہنا تھا کہ میرے بچے اخلاقیات پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ ساتھ ہی اداکارہ نے میڈیا اور صحافیوں کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے اداکارہ کے اس پوسٹ کو مثبت انداز میں شائع کیا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ شوٹ ترکیہ میں ہونے جا رہا تھا، تاہم میرے بچوں جنت اور ابراہیم نے اس میں حصہ نہیں لیا۔

جویریہ سعود نے والدین کی فلمی محبت اور شادی کی دلچسپ داستان سُنا دی

جویریہ نے بتایا کہ میرے بچے اسرائیل کو سپورٹ کرنے والی کمپنی کے ساتھ کام کر کے اپنی اخلاقیات پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے ہیں۔

’آپ سینیئر سٹیزن ہیں‘ جویریہ سعود انگلیوں کے نشانات مٹنے پر کشمکش میں

میرے بچوں نے ہمیں کہا کہ اگر ہم کچھ نہیں کر سکتے ہیں تو کم از کم اپنا چھوٹا سا حصہ بطور بائیکاٹ ہی شامل کر سکتے ہیں۔

اس نے مجھے سورہ فیل کی یاد دلائی، اللہ ہم سب کو سچائی اور فرمانبردار بچوں سے نوازے۔

Instagram

Pakistani Actress

coca cola

children

javeria saud