بھارتی کبڈی ٹیم انٹرنیشنل ایونٹس سے باہر
منتخب باڈی کو اختیارات نہ دینے پر ایشین کبڈی فیڈریشن نے بھارتی کبڈی ٹیم کو انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت سے روک دیا ، فیصلہ ایشین کبڈی فیڈریشن کی جانب سے کیا گیا۔
ایشین کبڈی فیڈریشن نے آن لائن اجلاس میں بھارتی کبڈی ٹیم کے حوالے سے فیصلہ کیا سیکرٹری ایشین کبڈی فیڈریشن سرور رانا نے بتایا کہ منتخب باڈی کو اختیارات نہ دینے پر بھارت کو کئی مرتبہ یاد دہانی کرائی گئی لیکن پھر بھی منتخب باڈی کو اختیارات نہیں دیے گئے۔ جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
سرور رانا نے کہا کہ جب تک منتخب باڈی کو اختیارات نہیں دیے جاتے بھارتی ٹیم ایونٹس میں حصہ نہیں لے سکے گی۔
سیکرٹری ایشین کبڈی فیڈریشن کے مطابق بھارتی ٹیم انڈور ایشین گیمز بیچ کبڈی ورلڈ کپ میں حصہ نہیں لے سکے گی اور انٹرنیشنل کبڈی چیمپئن شپ اور ورلڈ کپ میں بھی بھارتی ٹیم شریک نہیں ہو گی ۔
Comments are closed on this story.