Aaj News

جمعہ, جنوری 03, 2025  
02 Rajab 1446  

معروف قوال تاج محمد نیازی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگئے

تاج محمد نیازی دو سال سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے
شائع 22 مئ 2024 08:23pm

معروف قوال تاج محمد نیازی حرکت قلب بند ہونے سے کراچی میں انتقال کرگئے۔

تاج محمد نیازی صدارتی ایوارڈ یافتہ قوال معین نیازی کے صاحبزادے ہیں ان کا تعلق برصغیر پاک و ہند کے نامور موسیقی اور قوالی کے معتبر گھرانے اتر ولی ضلع علی گڑھ یوپی سے تھا۔

تاج محمد نیازی دو سال سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے تاہم آج حرکت قلب ہونے کے باعث وہ خالق حقیقی سے جاملے ۔

ان کی نماز جنازہ جمعرات کو بعد نمازعصر شو مارکیٹ نشتر روڈ پر ادا کی جائے گی۔

مرحوم کے بڑے بھائی غوث محمد نیازی نے بھی قوالی کی دنیا میں خوب نام کمایا تھا ان کا انتقال 2012 میں ہوا تھا۔

Taj mohammad niazi