Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شاہ رخ خان کی طبیعت ناساز، احمد آباد کے اسپتال میں داخل

شاہ رخ خان بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں سخت گرمی کے باعث نڈھال ہوئے
شائع 22 مئ 2024 07:21pm

بالی ووڈ کے کنگ خان سخت گرمی کا شکار ہو گئے ۔ ہیٹ اسٹروک کے سبب انکو اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کو ڈی ہائیڈیشن (جسم میں پانی کی کمی) کی شکایت پر اسپتال منتقل کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق شاہ رخ خان منگل کو احمد آباد میں آئی پی ایل میچ دیکھنے کے لئے موجود تھے، میچ ختم ہونے کے بعد وہ رات کو دیر سے مقامی ہوٹل پہنچے صبح شاہ رخ کی حالت خراب ہونے کے بعد ان کو تقریباً دوپہر 1 بجے اسپتال لے جایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق شاہ رخ خان کی طبیعت صبح سے ہی خراب تھی، سخت گرمی کی وجہ سے وہ نڈھال ہوتے جا رہے تھے، جس وجہ سے دوپہر کو انہیں اسپتال لے جایا گیا، تاہم کچھ ہی گھنٹوں بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ شاہ رخ کی صحت اب ٹھیک ہے اور انہیں آرام کرنے کو کہا ہے۔

واضح رہے کہ احمد آباد کا شمار بھارت کے گرم ترین شہروں میں کیا جاتا ہے، گزشتہ روز وہاں کا درجہ حرارت 45 ڈگری کے قریب تھا جس کے سبب متعدد افراد بھی ہیٹ اسڑوک کا شکار ہوئے تھے۔

اداکار کے اسپتال داخل ہونے کی پر ان کے کروڑوں مداح ان کی صحت کو لے کر پریشان بھی نظر آئے۔

IPL

Shahrukh Khan