Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شازیہ ناز کی پاکستانی شوبز میں ’کاسٹنگ کاؤچ‘ پر لب کشائی، ’مجھے خطرے کی گھنٹی سنائی دینے لگی‘

'آپ کو پروڈیوسر سے ذاتی طور پر ملنا ہوگا، بس آپ اور وہ'
شائع 22 مئ 2024 06:02pm

ملک کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ اور ماڈل شازیہ ناز نے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ”کاسٹنگ کاؤچ“ کی حقیقت پر لب کشائی کی ہے۔

شازیہ ناز نے حال ہی میں دئے گئے ایک انٹرویو میں انڈسٹری کے بدنام ترین عمل ”کاسٹنگ کاؤچ“ کی حقیقت کے بارے میں بات کی۔

شازیہ نے کاسٹنگ کاؤچ کے بارے میں اپنا تجربہ بتاتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں، میں نے بھی ایک ایسی ہی صورت حال کا سامنا کیا۔ میں نے ایک ایسے شخص کے ساتھ کام کیا جس نے مجھے فلم کا حصہ بننے کا مشورہ دیا۔

نادیہ جمیل کے ساتھ بچپن میں جنسی زیادتی، لب کشائی پر مجبور

شازیہ کے مطابق اس شخص نے کہا کہ میں چاہتا ہوں آپ فلم کا حصہ بنیں لیکن آپ کو پروڈیوسر سے ذاتی طور پر ملنا ہوگا، بس آپ اور وہ۔

شازیہ نے بتایا کہ جب اس نے یہ بات کی تو مجھے خطرے کی گھنٹی سنائی دینے لگی۔

انہوں نے کہا کہ یہ سامنے والے پر منحصر ہوتا ہے کہ ایسی صورت حال میں آپ اس کا کیسے مقابلہ کرتے ہیں۔

فلم کیلئے مجھے جسمانی تعلق قائم کرنے کا کہا گیا، فاطمہ ثنا شیخ

شازیہ نے بات کو جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ میں نے اپنے ساتھی اداکار سے پوچھا کہ میں پروڈیوسر سے کیوں ملوں؟ جس پر اس نے جواب دیا کہ آپ جا کر اس سے بات کریں کیونکہ وہی حتمی فیصلہ کرے گا۔ اس کے اس مشکوک لہجے نے مجھے احساس دلایا کہ کچھ گڑبڑ ہے۔

شازیہ کا کہنا تھا کہ میں نے اس شخص (ساتھی اداکار) کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں پہلے فلم کی اسکرپٹ کو دیکھوں گی اور اگر اسکرپٹ اچھی ہوئی تو پوری ٹیم کے ساتھ ایک میٹنگ طے ہوگی جس میں سب سے ملنا پسند کروں گی۔

متھن چکرورتی کے بیٹے پر بولی وڈ اداکارہ سے زیادتی کا الزام

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بالواسطہ پیغام ہے کہ اگر آپ کام کرنا چاہتے ہیں تو پیشہ ورانہ طور پر کام کریں اور اگر آپ کچھ اور سوچ رہے ہیں تو آپ دفع ہوجائیں۔

Shazia Naz

Casting Couch

Pakistani Showbiz Industry