Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

حماد اظہر کی گرفتاری کیلئے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پر پولیس کا چھاپہ، اقوام متحدہ کا وفد بھی محصور

کل مجھے عمران خان کا پیغام موصول ہوا کہ اب آپ کے باہر آنے کا وقت ہوگیا ہے، حماد اظہر
اپ ڈیٹ 22 مئ 2024 08:01pm

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن پر حملے کے بعد روپوش پی ٹی آئی رہنماء حماد اظہر بھی منظر عام پر آگئے، ٹی وی پر حماد اظہر کی موجودگی کی خبر سنتے ہی وفاقی پولیس نے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پر چھاپہ مارا، جہاں اقوام متحدہ کا وفد بھی موجود تھا جو محصور ہوکر رہ گیا۔

پی ٹی آئیرہنما حماد اظہر اپنی روپوشی ختم کرتے ہوئے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹریٹ پہنچے۔

حماد اظہر گزشتہ سال 9 مئی کے بعد سے روپوش تھے اور اب تقریباً ایک سال بعد منظرعام پر آئے ہیں۔

اس موقع پر حماد اظہر نے کہا کہ کل مجھے بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پیغام موصول ہوا کہ اب آپ کے باہر آنے کا وقت ہوگیا ہے اور یہاں سے پشاور جاکر قبل ازگرفتاری ضمانت لے کرعدالت پیش ہوں گا۔

حماد اظہر 9 مئی کے بعد پہلی بار منظر عام پر آگئے، پشاور ہائیکورٹ سے 51 مقدمات میں راہداری ضمانت

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے مجھے کہا گیا تھا تم پر تشدد ہو گا اس لیے روپوش ہو جاؤ لیکن اب روپوشی ختم کردی ہے۔

حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ مراد سعید سمیت اب پارٹی کے تمام روپوش رہنما باہر آئیں گے۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ میں رؤف حسن سے ملنے کے لیے آیا ہوں، ہم ان پر حملے کی مذمت کرتے ہیں اور ہم کسی صورت نہیں جھکیں گے۔

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ میں یہاں سے پہلے عبوری ضمانت کے لیے پشاور ہائیکورٹ اور پھر پنجاب کی عدالتوں میں جاؤں گا اور اس کے بعد معاملہ اللہ پر چھوڑ دوں گا۔

جب حماد اظہر سے سوال کیا گیا کہ کیا ان کے ساتھ سیکیورٹی گارڈ یا پروٹوکول تھا تو انہوں نے اس کا نفی میں جواب دیا۔

جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے اپوزیشن اتحاد کے درمیان اہم ملاقات طے پاگئی

حماد اظہر کے منظر عام پر آتے ہی اسلام آباد پولیس حرکت میں آگئی

دوسری جانب روپوش پی ٹی آئی رہنما رہنما حماد اظہر کے منظر عام پر آتے ہی اسلام آباد پولیس حرکت میں آگئی۔

ٹی وی پر حماد اظہر کی موجودگی کی خبر سنتے ہی وفاقی پولیس ان کی گرفتاری کے لیے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ جا پہنچی۔

ایس پی سٹی خان زیب اور ایس ایچ او کراچی کمپنی محمد نعیم کی سربراہی میں ٹیمیں پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پہنچی تھیں۔

پولیس اہلکار حماد اظہر کو گرفتار کرنے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پہنچے، لیکن حماد اظہر ان کے پہنچنے سے قبل ہی پشاور روانہ ہوچکے تھے۔

وفاقی پولیس اہلکاروں کی جانب سے سیکرٹریٹ اسٹاف سے پوچھ کچھ کی گئی، اس دوران پولیس نے رؤف حسن کی عیادت کو آئے اقوام متحدہ کے وفد کو بھی روک لیا اور انہیں سیکریٹیریٹ سے باہر جانے سے منع کردیا، پولیس نے وفد کی گاڑی کے پیچھے ایک گاڑی لگوا دی۔

یاسمین راشد کی شدید گرمی سے جیل میں طبیعت ناساز، اسپتال منتقل

اسلام آباد پولیس کا یہ سرچ آپریشن تقریباً ایک گھنٹہ سے زائد جا ری رہا اس کے بعد پولیس پی ٹی آئی سیکرٹریٹ سے باہر آ گئی اور پولیس اہلکاروں کو گاڑی میں بیٹھنے کی ہدایت کی گئی، بعدازاں، پولیس سیکرٹریٹ سے روانہ ہوگئی۔

واضح رہے کہ سانحہ 9 مئی کے بعد حماد اظہر کے خلاف بھی دہشت گردی اور مختلف الزامات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں اور وہ کافی عرصے سے روپوش تھے۔

وہ 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں لاہور کے حلقہ این اے۔129 سے امیدوار تھے لیکن بعد میں الیکشن سے دستبردار ہوگئے تھے۔

pti

اسلام آباد

Hammad Azhar

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)