Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد، مگر کیوں

کھالیں جمع کرنے کے لیے 8 جون تک درخواستیں دی جاسکتی ہیں، نوٹیفکیشن
شائع 22 مئ 2024 05:19pm

راولپنڈی میں بغیر اجازت قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقارچیمہ نے قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

عیدالاضحیٰ پر وفاقی ودارالحکومت میں 6 مویشی منڈیاں لگانے کا فیصلہ

عید الاضحٰی: عید قربان کب ہوگی، تاریخ کی پیش گوئی

نوٹیفکیشن کے مطابق قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے کے لیے اجازت ضروری ہے، کھالیں جمع کرنے کے لیے 8 جون تک درخواستیں دی جاسکتی ہیں، 8 جون کے بعد کوئی بھی درخواست جمع نہیں کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بغیر اجازت کھالیں جمع کرنے پرقانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

rawalpindi

eid ul adha

Skins of sacrificial animals