Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عمران خان نے کہا سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود لڑوں گا، بیرسٹر گوہر

اگر رؤف حسن پر حملے جیسا واقعہ دوبارہ ہوا تو پارٹی پر امن لیکن زبردست احتجاج کرے گی، ، چیئرمین پی ٹی آئی
اپ ڈیٹ 22 مئ 2024 04:30pm

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہر بانی نے رؤف حسن پرحملے پر کہا ہے کہ آوازد بانے کیلئے رہنما پی ٹی آئی پر حملہ کیا گیا اور یہ حملہ پی ٹی آئی کی لیڈر شپ پر تصور ہوگا۔

بیرسٹرگوہرنے کہا کہ چند روز قبل بھی رؤف حسن پر حملہ ہوا تھا، سپریم کورٹ کو اس پر ازخود نوٹس لینا چاہئے، ہم چاہتے ہیں کہ واقعات کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں، ہم نےایک سال میں لاتعداد زیادتیاں برداشت کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کہیں سے بھی کوئی ریلیف نہیں ملا، انصاف نہ ملا تو پرامن احتجاج کیا جائے گا، ہم معاملے کی ہر زاویے سے تحقیقات چاہتے ہیں۔

انہوں نے رؤف حسن پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر رؤف حسن پرحملے جیسا واقعہ دوبارہ ہوا، پی ٹی آئی کی قیادت کو نشانہ بنایا گیا تو پھر پارٹی پر امن لیکن زبردست احتجاج کرے گی، عمران خان نے کہا کہ میں سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود لڑوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ملک میں کسی قسم کا انتشار ہو، اس زیادتی کا ازالہ ہونا چاہیے، اس کی مکمل، ہر زاویے سے تحقیقات ہونی چاہیے کہ ان پر حملہ کیوں کیا گیا، ان پر حملے کے مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی جائیں۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ رؤف حسن پر حملہ تحریک انصاف کے لیڈرز پر حملہ ہے، انہوں نے سپریم کورٹ سے روؤف حسن پر حملے کانوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ حملے کا نوٹس لے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات ہوئی ہے، عمران خان نے کہا کہ میں سپریم کورٹ میں اپنا مقدمہ خود لڑوں گا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دبئی لیکس میں ملوث افرادکےخلاف تحقیقات ہوناچاہئیں، دبئی لیکس میں شامل تمام افراداپناڈیٹا فراہم کریں۔

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

Barrister Gohar Khan

RAUF HASAN ATTACK