Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ثروت گیلانی کم کام کرنے کو کیوں ترجیح دیتی ہیں؟

کام کم کرنا چاہیے، مگر اچھا کرنا چاہیے
شائع 22 مئ 2024 03:04pm

معروف ٹی وی اداکارہ ثروت گیلانی نےبتا دیا کہ وہ ایک وقت میں کم پروجیکٹس کو کیوں ترجیح دیتی ہیں۔

حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے کامیڈی شو میں اپنی اداکاری کے دوران اداکارہ ثروت گیلانی نے بتایا کہ وہ طویل عرصے سے ٹی وی سکرین سے دور کیوں ہیں، باوجود اس کے کہ ان کے پاس بہت زیادہ کام ہے۔

مجھے لگتا ہے کہ کسی کو بھی کام کم کرنا چاہیے، لیکن اچھا کرنا چاہیے،’’ انہوں نے کہا۔

گیلانی نے مزید کہاکہ،میں اپنے پرستاروں سے بے حد محبت کرتی ہوں، اور ان تمام محبت، احترام اور پیار کے لئے ان کی شکر گزار ہوں، جو مجھے ان کی طرف سے ملا۔ لیکن، میں چاہتی ہوں کہ میرے مداح میرا انتظار کریں۔ میں ان کے لئے سکینہ، شکیلہ یا زلیخا کے تمام کردار ادا نہیں کرنا چاہتی۔ میں چاہتی ہوں کہ وہ اس بات کا انتظار کریں کہ میرے پاس آگے کون سا پروجیکٹ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ، کئی بار مجھے مداحوں کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ، وہ مجھے اسکرین پر دیکھنے کے لیے رک جاتے ہیں، کیونکہ انہیں یقین ہے کہ میں نے کرنے کے لیے ایک اچھا پروجیکٹ منتخب کیا ہوگا۔

واضح رہے کہ گیلانی کو آخری بار صائم صادق کی فیچر فلم ’جوائی لینڈ‘ (2022) میں دیکھا گیا تھا، جو کانز فلم فیسٹیول میں پاکستان کی پہلی انٹری ہے۔

ثروت گیلانی نے اداکار اور نامور پلاسٹک سرجن فہد مرزا سے 2014 میں شادی کی تھی، جوڑے کے دو بیٹے اورایک بیٹی ہے، جن میں روحان مرزا کی پیدائش 2015 اور عریز محمد مرزا 2017 میں پیدا ہوئے تھے۔ جبکہ گذشتہ سال دسمبر میں بیٹی کی ولادت ہوئی۔جس کا نام انہوں نے ایلا نور رکھا ہے۔

entertainment

lifestyle

Pakistani celebrity

show bizz