Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

شکار پور میں دو پولیس اہلکاروں کے اغوا میں ساتھی ملوث نکلا

عرفان جتوئی کو گرفتار کرلیا گیا، 12 دیگر افراد بھی نامزد، دونوں اہلکار بازیاب کرالیے گئے
شائع 22 مئ 2024 02:19pm

شکار پور میں پولیس چوکی سے 2 پولیس اہلکاروں کےاغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس اہلکاروں کے اغوا میں اہلکارعرفان جتوئی ملوث نکلا

اس مقدمے میں پولیس اہلکارعرفان جتوئی سمیت 13 افراد نامزد ہیں۔ مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

پولیس اہلکاروں کو تین دن قبل پولیس چوکی سے ڈیوٹی کے دوران اغوا کیا گیا۔ شکار پور پولیس نے ٹارگیٹیڈ آپریشن کے ذریعے دونوں اہلکاروں کو بازیاب کرالیا۔

عرفان جتوئی نے ڈاکوؤں سے مل کر پولیس اہلکاروں کو اغوا کرایا تھا۔ اسے گرفتار کرلیا گیا۔

Shikarpur

TWO POLICE MEN FREED

13 BOOKED

ONE POLICEMAN APPREHENDED