Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شیر افضل مروت نے کے پی بیورو کریسی پر سوالات اٹھادیے

رؤف حسن پر حملہ بولنے والوں کے لیے دھمکی، وفاق بھی خیبر پختونخوا حکومت کو ناکام بنانا چاہتا ہے
اپ ڈیٹ 22 مئ 2024 06:27pm

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے خیبر پختونخوا کی بیورو کریسی پر سوالات اٹھادیے۔

شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ پرانی بیورو کریسی کیسز میں پیش رفت یقینی نہیں بنارہی۔ دوسری طرف وفاق بھی خیبر پختونخوا حکومت کو ناکام بنانا چاہتا ہے۔ ایسی صورت میں معاملات اٹکے ہی رہیں گے۔

شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ رؤف حسن پر حملہ بات کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کے لیے دھمکی ہے۔ میرے بیان پر بانی پی ٹی آئی ناراض ہوئے۔ ملاقات ہوگی تو تمام معاملات کلیئر ہوجائیں گے۔ جہاں بھی کچھ غلط ہوگا ہم نشاندہی کرتے رہیں گے۔

sher afzal khan marwat

RAUF HASAN ATTACK

PINPOINTING MISTAKES