Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیرپور: گرمی سے بچنے کیلئے نہر میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب گئے

2 بچوں کی لاشیں نکال لیں، ایک بچی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل
شائع 22 مئ 2024 12:37pm
علامتی تصویر / فائل
علامتی تصویر / فائل

خیرپور میں گمبٹ کے قریب نہر میں نہاتے ہوئے تین بچے ڈوب گئے۔

پولیس نے بھی بچوں کے ڈوبنے کی تصدیق کی، جب کہ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے والوں میں 2 بچیاں اور ایک بچہ شامل ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ڈوبنے کے بعد 2 بچوں کی لاشیں نکال لی گئیں، ایک بچی تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردی گئی۔

بچوں کے ڈوبنے کے واقعہ کے بعد متاثرہ گھروں میں کہرام مچ گیا، اہل خانہ کے ساتھ علاقہ مکین بھی افسردہ ہوگئے۔

پاکستان

Hot Weather

Boat Sink

Kid drown