Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

کیا وفاقی وزرا تنخواہ لیتے ہیں؟ وزیر قانون کا مؤقف سامنے آگیا

وزرا کی سرکاری مراعات سے متعلق خبروں پر اعظم نذیر کا قومی اسمبلی میں جواب
شائع 22 مئ 2024 12:15pm
اے پی پی
اے پی پی

وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کے ارکان تنخواہ نہیں لیتے۔ شاید کوئی ایک آدھ وزیر ہوگا جو تنخواہ لیتا ہو۔

قومی اسمبلی میں وضاحتی بیان دیتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ بعض لوگ بے بنیاد باتیں پھیلا رہے ہیں۔ یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ ملک پریشانیوں سے دوچار ہے اور وزرا سرکاری مراعات پر عیاشی کر رہے ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ اس طرح کی باتیں محض بدگمانیاں پیدا کر رہی ہیں۔ حکومتی مشینری کو اندازہ ہے کہ مشکل شدید مشکل حالات سے دوچار ہے۔

وفاقی وزیرِ قانون نے بتایا کہ وفاقی وزرا بجلی اور گیس کے بل اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں۔ حکومت کی طرف سے انہیں سرف ایک ڈرائیور اور ایک گارد فراہم کیا جاتا ہے۔ سیکیورٹی کے اضافی اخراجات وہ اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :

معاشی صورتحال: تمام وفاقی وزراء کا تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ

معاشی صورتحال: تمام وفاقی وزراء کا تنخواہیں اور مراعات نہ لینے کا فیصلہ

MINISTER OF LAW AND JUSTICE

MINSTERS ARE NOT SALARIED

ONE DRIVER ONE GUARD

UTILITIES ARE SELF PAID