Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرویز الہیٰ نے چوہدری شجاعت کی فیملی سے مصالحت کیلئے شرط رکھ دی

بانی تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ ہوں اور رہوں گا، پرویز الہیٰ
شائع 22 مئ 2024 12:13pm
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الہیٰ نے سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت کی فیملی سے مصالحت سے انکار کردیا ہے۔

جیل سے ضمانت پر گھر پہنچے کے بعد پرویز الہیٰ نے کہا کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کے ساتھ ہوں اور ساتھ رہوں گا۔

واضح رہے کہ پرویز الہیٰ، پنجاب اسمبلی غیرقانونی بھرتی کیس میں لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت منظور کیے جانے کے بعد گزشتہ روز کوٹ لکھپت جیل سے اپنے گھر ظہور الہیٰ پیلس پہنچے تھے۔

گھر پہنچنے پر انہوں نے اہلخانہ کے ساتھ تصاویر بنوائیں، اور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ’چوہدری شجاعت حسین کے بچوں سے اس وقت تک کوئی بات نہیں ہو گی جب تک ہمارا مینڈیٹ واپس نہیں ہوگا‘۔

یہ بھی پڑھیں :

چوہدری پرویز الہٰی کوٹ لکھپت جیل سے رہا، ظہور الہٰی پیلس پہنچ گئے

’جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں‘ پی ٹی آئی ترجمان رؤف حسن پر حملے کا مقدمہ 4 خواجہ سراؤں کیخلاف درج

ان کا کہنا تھا کہ عدالت کا شکر گزار ہوں کہ انھوں نے میری فریاد سنی اور ضمانت منظور کی۔

IMRAN KHAN Adiyala Jail

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

CHAUDHARY PERVEZ ILAHI