Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایران سے عراق اور ترکیہ کی طرح بغیر پابندیوں والی گیس خریدنا چاہتے ہیں، مصدق ملک

ایران سے پابندیوں کا مسئلہ حل کرنے کے لیے کوشش کررہے ہیں، وزیر پیٹرولیم
شائع 22 مئ 2024 11:56am
فوٹو۔۔فائل
فوٹو۔۔فائل

وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ایران سے عراق اور ترکیہ کی طرح بغیر پابندیوں والی گیس خریدنا چاہتے ہیں۔ ایران سے پابندیوں کا مسئلہ حل کرنے کے لیے کوشش کی جارہی ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں مصدق ملک نے کہا کہ اقتصادی ترقی کےلیے انرجی سکیورٹی ضروری ہے، پائیدار ترقی کےلیےماحول دوست ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ ترقی کے سفر میں ماحول کو آلودگی سے بچانا ہوگا، غذائی تحفظ یقینی بنانےکےلیےکلین انرجی ناگزیر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ توانائی کی مناسب قیمت پر بلا تعطل فراہمی حکومت کی ترجیح ہے، حکومت توانائی کی فراہمی بڑھانے کی کوشش کررہی ہے۔

petrol price

Musadik Malik

Gas

PAK IRAN GAS PIPELINE