Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

قربانی کے جانوروں کے حوالے سے پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ

سیل پوائنٹس کی فیس وصول نہیں کی جائے گی، زیرو ویسٹ پالیسی کے تحت آلائشیں فوراً ہٹانے کی ہدایت
شائع 22 مئ 2024 11:43am

پنجاب حکومت نے قربانی کے جانوروں کے لیے لگائے جانے والے سیل پوائنٹس کی کوئی فیس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ مریم نواز نے ہدایت کی ہے کہ عیدالاضحٰی پر پنجاب کو زیرو ویسٹ بنایا جائے۔

پنجاب کے وزیرِ بلدیات ذیشان رفیق کی زیرِ صدارت صوبائی بلدیاتی اداروں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں عیدالاضحٰی پلان کو حتمی شکل دی گئی۔ یہ بات سیکریٹری لوکل گورنمنٹ بورڈ نے بتائی۔

پنجاب کے وزیرِ بلدیات نے کہا ہے کہ قربانی کےجانوروں کے سیل پوائنٹس ”نو پرافٹ نو لاس“ کی بنیاد پر قائم کیے جائیں گے۔عیدالاضحی سے 10 دن قبل اور 3 دن بعد تک میونسپل ملازمین کی چھٹیوں پر پابندی لگادی گئی ہے۔

ذیشان رفیق کا کہنا تھا کہ شہروں میں قربانی والے ہر گھر میں ماحول دوست بیگ مفت فراہم کیے جائیں۔ مختلف شہروں میں جانوروں کے سیل پوائنٹس کے خود اچانک دورے کروں گا۔ وزیر اعلیٰ کی واضح ہدایت ہے صفائی کے انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے گا۔

صوبائی وزیرِ بلدیاتی نے بلدیاتی افسوں کو بھی جانوروں کے سیل پوائنس کے دورے کرنے اور ڈیڈ لائن ختم ہونے کا انتظار کیے بغیر آلائشیں ٹھکانے لگانے کی بھی ہدایت کی۔

SPECIAL ARRANGEMENTS

CATTLE FOR QURBANI

PUNJAB GOVT DECISION