Aaj News

جمعہ, اکتوبر 18, 2024  
14 Rabi Al-Akhar 1446  

خواتین کو موٹرسائیکل، کارڈرائیونگ سیکھانے کیلیے چار ڈرائیونگ اسکول قائم

خواتین کی سہولت کےلئے صبح 8بجے سے شام 4بجے تک کلاسسز جاری ہیں
شائع 22 مئ 2024 10:13am
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پنجاب میں لاہورٹریفک پولیس نےخواتین کو موٹرسائیکل، کارڈرائیونگ سیکھانے کےلئے چار ڈرائیونگ اسکول قائم کردیے۔

خواتین کےلیےجن جگہوں پر یہ اسکولز کھولےگئے ہیں ان میں آبشار ڈرائیونگ اسکول جیل روڈ، وویمن آن ویل اسکول ایل او ایس فیروز پور روڈ لبرٹی خدمت مرکز اور مناواں ٹریفک لائنز میں ڈرائیونگ اسکولز قائم کیے گئے ہیں۔

خواتین کی سہولت کےلئے صبح 8بجے سے شام 4بجے تک کلاسسز جاری ہیں، ڈرائیونگ اسکولزمیں خواتین کو وویمن ٹو وویمن سروس فراہم کی جارہی ہے۔

ڈرائیونگ کورس میں خواتین کو الیکٹریکل اور مکینیکل ورک بارے بھی ٹرینڈ کیاجارہا ہے۔ لاہورٹریفک پولیس کی جانب سے خواتین کیلئے رائیڈ فار چینج کےتحت مختلف یونیورسٹیز، کالجز میں اسکوٹی ٹریننگ دی جارہی ہے۔

female

EBIKES

bike

Pink Bike